24 جنوری 2014 - 20:30
مشرقی فلوجہ سے دہشت گردوں کا صفایا

عراق کے شہر فلوجہ کے مشرقی علاقے سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہوگيا ہے۔

ابنا: عراق کی مسلح افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف کے دفتر کے حوالے سے براثا نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ فوج اور قبائلی افراد نے آج سہ پہر کو ایک دوسرے کے تعاون سے شہر فلوجہ کے علاقے الکرامہ کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ایک بھی دہشت گرد الکرامہ علاقے میں نہیں ہے اور فوج پورے صوبے سے دہشت گردوں کاصفایا کرنے کی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ عراقی فوج نے دسمبر 2013 کے اواخر سے صوبۂ الانبار میں قبائل کی مدد سے دہشت گرد گروہ داعش کے افراد کا صفایا کرنے کی کاروائی شروع کی ہے۔ عراق کی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ محمد الخزاعی نے کہا ہے کہ صوبۂ الانبار میں مسلح جھڑپوں کے آ‏غاز سے اب تک 23 ہزار کنبے، بے گھر ہوچکے ہیں اور یہ افراد اس صوبے اور دیگر صوبوں کے اسکولوں اور عام مراکز میں زندگي گذار رہے ہیں۔.......

/169